متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کی تحقیقات کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 2رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق عمران فاروق قتل کی تحقیقات کے لیے اسکاٹ لینڈیارڈ کی 2رکنی ٹیم نجی پرواز کے ذریعے آج صبح اسلام آبادپہنچی ہے جب کہ چھ یا سات ارکان کی ٹیم کے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے یا اسلام آباد میں موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہیں۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی سے ملاقات کر کے کیس میں ہونے والی پیش رفت اور پاکستان میں موجود ملزمان سے تفتیش کے دائرہ کار کو حتمی شکل دیں گے جس کے بعد ٹیم کے دیگر اہلکار پاکستان پہنچیں گے۔