اسلام آباد م?? بلد?ات? انتخابات ، ال??شن ?م?شن ن? ضابط? اخلاق جار? ?ر د?ا

244

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا انتخابی مہم ، حلقوں کا دورہ نہیں کریں گے ۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کے 7 روز بعد ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ ضابطہ اخلاق ملکی تاریخ میں پہلی بارایکٹ کے بجائے ڈرافٹ پر جاری کیا گیا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق سرکاری ملازمین کسی امیدوار کی مہم نہیں چلا سکیں گے، سرکاری املاک پر بلا اجازت بینرز یا پوسٹرز لگانے پر پابندی ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق خواتین کوووٹ سے روکنے پر سزا دی جائے گی، کارنرمیٹنگ کےعلاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی، دیواروں پر اشتہارات لگانے اور وال چاکنگ پر پابندی ہو گی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آر اوز ، آر اوز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے ، پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور قانونی نافذ کرنے والے ادارے ان کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق میٹروپولیٹن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدوار 2 لاکھ تک اخراجات کر سکیں گے، یونین کونسل کے چیئرمین و وائس چیئرمین ایک لاکھ تک اخراجات کر سکیں گے، جنرل کونسلر اور مخصوص نشستوں کے امیدار 30 ہزار تک خرچ کر سکیں گے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا انتخابی مہم ، حلقوں کا دورہ نہیں کریں گے ۔