?? ال???ر? ن? نظام ?? ب?تر? ?? لئ? سرما?? ?ار? ن??? ?? ، ن?پرا رپور?

202

نیپرا نے کے الیکٹرک سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے تقسیمی و ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے مناسب سرمایہ کاری نہیں کی ۔

نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی کے ابتدائی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے 2500 سے 2700 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی تو اسکا نظام بیٹھ گیا جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ نیپرا رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری نہ کرنے کے باعث کے الیکٹرک کے سروسز کا معیار متاثر ہوا ۔

نیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، صارفین اور انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں جس سے پتا چلا کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں 8 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے ۔ لوڈ بڑھنے سے مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ بھی ہوئے ۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کے الیکٹرک کے حوالے سے حتمی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل حتمی رپورٹ کے بعد پیش ہو گا ۔