جو??شل ?م?شن ?ا جو ب?? ف?صل? آئ? گا قبول ?ر?? گ? ، عمران خان

271

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے جوڈیشل کمیشن کی انکوائری تقریباً مکمل ہو چکی ہے فیصلہ جو بھی آئے قبول کریں گے ۔ ہم نے 2013 کا الیکشن ن لیگ ہی نہیں الیکشن کمیشن کے خلاف بھی لڑا ۔

لاہور میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا 126 دن کے دھرنے میں کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ۔ ایم کیو ایم کی وجہ سے ہمارے ورکرز کو کراچی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایم کیوایم دہشتگردی میں ملوث ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہم ثابت کریں گے کہ 2013 کے الیکشن میں منظم دھاندلی ہوئی ۔

عمران خان کا کہنا تھا واضح ہو گیا ہے کہ الیکشن کے دوران ن لیگ اور الیکشن کمیشن نے مک مکا کیا ہوا تھا ۔ 2 ہفتوں میں این اے 122 کا فیصلہ آنے والا ہے ۔ سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا نواز شریف کی تقریر کے دوران ہی یو این ڈی پی کا سسٹم بند کر دیا گیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا آر اوز نے نے اضافی بیلٹ پیپرز چھپوائے جو غیر قانونی ہے ۔ میرے حلقے میں 93 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔ آر اوز نے کئی حلقوں میں امیدواروں کو آنے نہیں دیا ۔

عمران خان کا کہنا تھا آصف علی زرداری نے کس قسم کی کرپشن کی سب کو پتا ہے ۔ الطاف حسین کے خلاف سب کچھ اب سب کے سامنے آ گیا ہے ۔ بھارت کی سڑکوں پر الطاف حسین کی تصویریں ” را ” نے لگوائیں ۔ ان کا کہنا تھا تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے ، ہم مانتے ہیں ہم سے پارٹی الیکشن کے دوران کوتاہیاں ہوئیں ۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں پارٹی سے فارغ کر دیا جائے گا ۔

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا بلدیاتی انتخابات کے دوران پارٹی ورکرز کو میرٹ پر ٹکٹ دیں گے ۔ خواتین کو بھی میرٹ پر ٹکٹ دیں گے ۔