انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہاکرنے کا حکم دے دیا۔
پیر کے روز انسداد دہشت گردی نمبر 2 کی عدالت نےدہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے میں عامر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ کیس میں تفتیش انتہائی ناقص تھی جس پر ضمانت منظور کی گئی جب کہ عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے ملزم تفتیش مکمل ہونے تک بیرون ملک نہیں جاسکتا۔
عدالت نے عامر خان کو 10لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال 11مارچ کو رینجرز نے ایم کیوایم کے ہیڈکوارٹر نائن زیرو پر چھاپہ مارکرعامر خان کو گرفتار کیا تھا ان کے خلاف دہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزام میں عزیزآباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔