اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی ہے جس میں پیٹرول کی قیمتوں میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7 روپے 30 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 60 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ تیس جون کو کیا جائے گا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 1 جولائی سے ہوگا۔