انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر 103 روپے کا ہو گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 101.78 روپے اور قیمت فروخت 101.80 روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 102.70 روپے سے بڑھ کر 102.80 روپے اور قیمت فروخت 102.90 روپے سے بڑھ کر 103روپے ہوگئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے یوروکی قدر 50 پیسے کم ہو گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 114روپے سے کم ہو کر 113.50روپے اور قیمت فروخت 115 روپے سے بڑھ کر 114.50 روپے ہوگئی اسی طرح 30 پیسے کی کمی سے برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 160.60 روپے سے کم ہو کر 160.30روپے اور قیمت فروخت 161.60 روپے سے کم ہو کر 161.30روپے ہو گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روپے کی نسبت سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.30 روپے اور یواے ای درہم کی قیمت فروخت 28 روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔