ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز بدھ کے روز سے ہوگا جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین کوارٹر فائنل بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہیں اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز یکم جولائی بروز بدھ سے ہو رہا ہے۔
ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا اور آئرلینڈ مدمقابل ہونگے۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور برطانیہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا کوارٹر فائنل بھارت اور ملائیشیا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میزبان بیلجیئم اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز مقابلے 3 جولائی جبکہ فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔