خیبر ایجنسی کی تحصیل میران شاہ میں فورسز کی فضائی اور زمینی کاروائیوں میں 23 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی اور پاکستان فضائیہ نے مشترکہ طور پر خیبرایجنسی میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن کرکے مذاہمت کرنے والے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے لیے جانے والے بارودی مواد کو فورسز کی جانب سے ضائع کردیا گیا ہے۔