اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سربراہ اجلاس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
ملیحہ لودھی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی ستر ویں سالگرہ کے موقع پر سربراہ اجلاس کے پروگرامزمیں شرکت کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ میں پرائم منسٹر کے اقوام متحدہ کے دورے کے حوالے سے انتظامات اور مشاورت کے لئے پاکستان میں موجود ہوں۔