پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
30 نیشنل بینک آف پاکستان کی جنب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30 جون کو امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا تاہم برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 6 پیسے اور 1.79 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے باعث امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 102.72 روپے اور قیمت خرید 100.28 روپے پر برقرار رہی۔
دریں اثناءبرطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 161.45 روپے سے بڑھ کر 161.51 روپے اور قیمت خرید 157.62 روپے سے بڑھ کر 157.67 روپے ہو گئی۔ اسی طرح یورو کی قیمت فروخت بھی 113.14 روپے سے بڑھ کر 114.93 روپے اور قیمت خرید 110.46 روپے سے بڑھ کر 112.20 روپے پر بند ہوئی۔