اسلام آباد، پشاور،لا?ور سم?ت مختلف ش?رو? م?? زلزل? ?? ج????

218

خیبرپختونخوا،پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6رکارڈ کی گئی۔

سلام آباد، راولپنڈی، لاہور، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ  ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ابتدائی طور پر زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔