پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم جولائی انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے یکم جولائی1948 کو کراچی میں اسٹیٹ بینک کا قیام عمل میں لایاگیا جس کا افتتاح بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا تھا۔
یکم جولائی 1980کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ضلع کا درجہ دیا گیا ۔یکم جولائی1973 کو پاکستان میں شناختی کارڈ کا اجراءہوا۔ 1 جولائی 1961کو کراچی کو صوبہ مغربی پاکستان میں ضم کردیا گیا۔ یکم جولائی 1970 کو ون یونٹ کاخاتمہ کرکے صوبہ بلوچستان کا قیام عمل میں لایا گیا ۔
یکم جولائی1879 کو برصغیر میں پہلا پوسٹ کارڈ جاری ہوا۔ یکم جولائی1653 کو خطوط کی ترسیل کے لئے دنیا میں پہلا لیٹربکس پیرس میں نصب کیا گیا۔ یکم جولائی 1847کو امریکہ میں ڈاک کا پہلا ٹکٹ جاری کیا گیا۔ یکم جولائی 1961 لندن کی شہزادی لیڈی ڈیانا کا یوم پیدائش ہے۔