عمران فاروق قتل ??س ، گرفتار ملزمان س? تفت?ش ?? لئ? ج? آئ? ?? تش??ل

199

عمران فاروق قتل میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ۔ جے آئی ٹی  کے سربراہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انعام غنی ہوں گے ۔

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان خالد شمیم ، محسن علی اور معظم علی سے تفتیش کے لئے وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ۔ جے آئی ٹی کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی ہوں گے ۔ تینوں گرفتار ملزمان 90 کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں ۔

واضح رہے کہ لندن میٹروپولیٹن پولیس کے دو افسران نے آج جے آئی ٹی کے سربراہ سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ لندن پولیس کے افسران عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے کل تفتیش کا آغاز کریں گے ۔

سیکورٹی مقاصد کے پیش نظر ایف آئی اے نے معظم علی ، محسن علی اور خالد شمیم کو نامعلوم پر رکھا ہوا ہے ۔