سپر?م ?ور? م?? ن?ب ?? ?ار?ردگ? س? متعلق ??س ?? سماعت

253

سپریم کورٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں نیب کی کارکردگی کے حوالے سے کیس سماعت ہوئی ۔ عدالت نے نیب سے50 میگا کرپشن اسکینڈلز کی 3 درجوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

اسلام آباد سپریم کورٹ میں نیب کی کارکردگی کے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا نیب میں پلی بارگیننگ اور رضاکارانہ رقوم لے کر چھوڑنے کی شرح 75 فیصد ہے ۔ لوگ شکایات عدالت میں لانے کی بجائے رینجرز ، پولیس اور میڈیا کے پاس لے کر جاتے ہیں ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا قوم بدعنوانی کا پرچار سن سن کر تھک چکی لیکن نیب خاموش ہے ۔

سماعت کے دوران عدالت نے نیب سے 50 میگا کرپشن اسکینڈلز کی 3 درجوں میں رپورٹ طلب کر لی ، عدالت کا کہنا تھا مالیاتی اسکینڈل، زمینی کرپشن اور اختیارات کے غلط استمال پر رپورٹ دیجائے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی۔