امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی غریب اور حقوق سے محروم عوام کی حقیقی آواز ہے جبکہ عوام ملک کی خوشحالی اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کرپشن سے پاک جماعت اسلامی کی دین دار قیادت کا ساتھ دیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ادارہ نورِ حق میں جماعت اسلامی کراچی کے ہر سطح کے ناظمین کی شبِ داری سے خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ قوم تبدیلی چاہتی ہے اور قوم پانی ،بجلی بحران اور کرپشن سے پریشان ہے جبکہ جماعت اسلامی ہی اسلامی پاکستان کے ذریعے قوم کو خوشحالی کے سفر پر گامزن کر سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بارانِ رحمت اور حالات کی بہتری کے لیے عوام اور خواص سمیت ہم سب کو توبہ و استغفار کر نی ہوگی۔
سراج الحق نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور جدوجہد کرنی ہوگی اور آنے والے انتخابات کے ذریعے یر غمال کراچی کو آزاد کر انا ہو گا۔انکا کہنا تھا کہ کراچی اسلام کا شہر ہے، بلدیا تی الیکشن میں اچھے نتائج سے روشنی کا شہر کراچی دو بارہ جگمگائے گا۔ جماعت اسلامی غریب اور حقوق سے محروم عوام کی حقیقی آواز ہے ۔یہ اقتدار میں آکر عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کر ے گی اور صحت ،تعلیم او ر معیشت سمیت ملک کے تمام دیرینہ مسائل حل کرے گی ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایک داعی کے لیے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط بنائے اور اسوہ حسنہ پر عمل کرے جبکہ سکون دولت سے نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت سے ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلا می کے کارکنان خدمت خلق کے لیے میدانِ عمل میں مو جود ہیں۔
ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کااپنے خطاب میں شرکاء سے کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو بدترین حالت میں پہنچانے کا ذمہ دار حکمراں طبقہ ہے۔ کرپشن خوفِ خدا کے بغیر ختم نہیں ہو سکتا اور آخرت کی فکر کر نے والے حکمرانوں کے انتخاب سے ہی قوم کے مسائل ہوں گے اور ملک خوشحا لی کی طرف گامزن ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کو مایوسی کے طور پر پھیلانے کی کوشش مذموم بیرونی ایجنڈا ہے جس کے ذریعے کلمہ کی بنیاد پر حامل نظریاتی ریاست کی بنیادی اساس کو کمزور کر نا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمد اللہ جماعت اسلامی کے پاس نظریاتی کارکنان کی بڑی تعداد مو جود ہے جو عوام کو مسائل سے نجات دلائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعوتی اور سیا سی جدو جہد ملک و قوم کی ترقی و فلاح و بہبود اور دین اسلام کی بلا دستی کے لیے ہے ۔ کراچی کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کے لیے انشا ءاللہ بلدیا تی انتخابات میں جیت ہمارا ہدف ہو گی۔