ملائیشیا کی ایک عدالت نے شام میں دولت اسلامیہ کے ہمراہ لڑنے والے باپ بیٹے کو 18 برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق 49 سالہ مراد حلیم الدین اور اس کے 25 سالہ بیٹے پر ہائی کورٹ نے دہشت گردی سے متعلق مختلف الزامات عائد کئے گئے عدالت نے باپ کو 18 اور بیٹے کو 12 برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔
استغاثہ کے مطابق ملزم گزشتہ برس شام سے لوٹ آیا تھا اور اس نے ”فی سبیل اللہ“ کے نام سے ایک روحانی گروپ بھی قائم کیا تھا۔ ملزمان نے فوجی اور سیکورٹی اہلکاروں کو اغواءکرنے کی منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کیا تھا۔