اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی دفتر خارجہ میں حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ملیحہ لودھی کی دفتر خارجہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے حکام سے اہم ملاقاتیں کی جس میں پاکستان میں بھارتی مداخلت،ایم کیوایم فنڈنگ اور مودی کےبیان پر حکمت عملی تیارکرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیحہ لودھی وزیراعظم سے ملاقات میں حکمت عملی کی منظوری لیں گی جب کہ پاکستان کی طرف سےبان کی مون کو جانے والےخط کےمسودہ کی منظوری بھی لیں گی۔ ملیحہ لودھی 5جولائی کو امریکا واپسی جائیں گی جہاں وہ اقوام متحدہ میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھائیں گی۔