ش?ارپور:گولود?وم?? ر?نجرز مقابل? ، 2 ملزمان ?لا? ، دو ر?نجرز ا?ل?ار ش??د

231

شکارپور میں گولودڑو میں رینجرز اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجر افسر شہید  جبکہ دو ملزمان ہلاک ہو گئے ۔فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے جاں بحق ہو گیا ۔

شکارپور کے علاقے گولودڑو میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر ملزمان نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک رینجرز افسر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جبارعباسی شہید ہو گیا جبکہ دو رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے ۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک ہو گئے ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی رائفلز اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ ریسکیوٹیموں نے زخمی رینجرز اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شکار پور منتقل کر دیا ہے جہاں پر ایک اور رینجرز اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔