سراج الحق ?? مفت? رف?ع عثمان? س? ملاقات ،اتحاد امت ?? جدو ج?د پر اتفاق

340

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں ادارہ مفتی رفیع عثمانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علماءکرام ماضی کی طرح فروعی و مسلکی معاملات سے بالاتر ہو کر اتحاد ویکجہتی کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ایک وفد کے ہمراہ دارلعلوم کراچی کورنگی کے مہتمم مفتی رفیع عثمانی سے ملاقات کی کس میں انھوں نے مہتمم دارلعلوم کراچی کورنگی کی خیریت دریافت کی جبکہ  امت مسلمہ کے مسائل اور ملکی حالات سمیت دیگر امور پر مفتی رفیع عثمانی سے تبادلہ خیال کیا ۔

مفتی رفیع عثمانی نے سراج الحق سے ملاقات کے دوان گفتگو کرتے اس بات پر زور دیا کہ نصاب تعلیم کو اسلامی اصولوں کے مطابق مر تب کیا جا ناچاہیے اور نو جوانوں کی تعلیم و تر بیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءکرام ماضی میں بھی متحد رہے ہیں اورقومی بحرانوں میں علماءنے ہمیشہ متفقہ مو قف اختیار کیا ہےجبکہ اتحاد امت کے لیے علماءکے 22 نکات ہمیشہ رہنمائی کرتے رہیں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ مو جودہ حالات میں ہم سب کو اپنے دائرہ کار میں اتحاد امت کے لیے کام کرناچاہیے۔

اس موقع پر مفتی رفیع عثمانی نے سراج الحق اور دیگر رہنماﺅں کو کتا بوں کے تحائف دیئے ۔سراج الحق نے مفتی رفیع عثمانی کو جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی دفتر منصورہ لاہور آنے کی دعوت بھی دی ۔

ملاقات میں جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی ڈپٹی سیکریٹری محمد اصغر ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حا فظ نعیم الرحمن ،نائب امراءبرجیس احمد ،مسلم پرویز ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اورجمعیت اتحاد علماءکراچی کے صدر مو لانا عبد الوحید بھی مو جود تھے ۔