وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مستردیامنظورہونےکیخلاف اپیلیں آج اورکل دائر کی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے 79 یونین کونسلوں کیلیے4 ہزار190کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں ۔کاغذات نامزدگی مستردیامنظورہونےکیخلاف اپیلیں آج اورکل دائر کیجائیں گی جب کہ اپیلوں پر سماعت اور فیصلے 3 اور 4 جولائی کو ہوں گے۔
بلدیاتی انتخابات میں ہر یونین کونسل میں 13 امیدوار براہ راست الیکشن لڑیں گے۔الیکشن کے لیے 40لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرچھاپے جائیں گے جب کہ ووٹنگ 25جولائی کو ہوگی۔