?ر سال سو?ا اور د?گر مشروبات س? لاحق ?ون? وال? ب?مار?و? س? ا?? لا?? س? زائد افراد موت ?? من? م?? چل? جات? ???

281

دنیا بھر میں ہر سال سوڈا اور دیگر میٹھے مشروبات سے لاحق ہقنے والی بیماریوں میں مبتلا ہو کر ایک لاکھ 84 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ جنرل سرکولیشن کی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر کی وجہ سے اموات کے عالمی خطرات میٹھے کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے منسلک ہیں۔

محققین کے اندازہ کے مطابق گزشتہ برس تقریباً ایک لاکھ 33 ہزار افراد چینی سے بنائی گئی مشروبات کے استعمال کی وجہ سے ذیابیطس کا شکار ہوکر ہلاک ہوئے۔ اسی طرح 45 ہزار افراد امراض قلب اور 64 ہزار 500 افراد کینسر کے مرض سے ہلاک ہوئے جو ان کو میٹھے مشروبات کے استعمال سے لاحق ہوگئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 76 فیصد اموات کی وجہ سوڈا اور دیگر شوگر ملے مشروبات ہیں۔