ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو22 کروڑ ڈالرکا قرضہ فراہم کرے گا۔ رقم انفرااسٹرکچر کی بحالی پرخرچ ہوگی۔
سال2014ء میں آنے والے سیلاب سے تباہ شدہ پلوں اور سڑکوں کی تعمیر کا کام پھر سے شروع کرنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستا ن کو22 کروڑ ڈالر سےزائد قرضہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ۔
اس منصوبے کے تحت صوبہ پنجاب،آزاد کشمیر میں تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کی مرمت کے کام کا آغاز کیا جائے گا جسے جون2018ء تک مکمل کیا جائے گا ،اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کو سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کیلئے چوالیس کروڑ ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔