عراق کے شمالی صوبہ نینوا کے مرکز موصل میں داعش نے پندرہ شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی داعش نے تعاون نہ کرنے کے جرم میں الجبوری قبیلے کے پندرہ افراد کو قتل کر دیا جبکہ مارے جانے والے افراد کا تعلق موصل کے القیارہ علاقے سے تھا۔ داعش نے مقتول افراد سے گروپ میں شامل ہونے کو کہا تھا لیکن انہوں نے اس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔
واضح رہے الجبوری قبیلہ صوبہ موصل کا ایک بڑا قبیلہ شمار ہوتا ہے۔ داعش نے ان کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کے بعد ان کو تدفین کی اجازت بھی نہیں دی ۔