?ر?ن حادث? م?? تخر?ب ?ار? ?? شوا?د ن??? مل? ، آرپ? او گوجرانوال?

226

آر پی او گوجرانوالہ فیصل شاہکار کا کہنا ہے ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں ٹرین حادثے میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا انکو ٹرین حادثے کی اطلاع جیسے ہی ملی ہم یہاں  پہنچ گئے ۔ ان کا کہنا تھا نہر میں پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا سب سے پہلے پانی بند کرایا گیا ۔

فیصل شاہکار کا کہنا تھا حادثے کے بعد گوجرانوالہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیکلیئر کر دی گئی تھی ۔ آر پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا ابتدائی تحقیقات میں ٹرین حادثے میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے ، امدادی کاموں میں بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے ،کوشش ہے کہ جلد از جلد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا جائے ۔