وزیراعظم محمد نواز شریف کا گوجرانوالہ کے قریب ٹرین کے حادثہ پر گہری دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے گوجرانوالہ کے قریب ٹرین کے حادثہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ زخمیوں کو بچانے کے لئے تمام تر وسائل کو متحرک کیا جائے جبکہ پٹڑی کی مرمت کے کام کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں ان کی منزل تک پہنچانے کے انتظامات کئے جائیں۔