?ر?ن حادث? م?? ل?ف??نن? ?رنل سم?ت 19 افراد ش??د ، آئ? ا?س پ? آر

329

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون سمیت 19 افراد شہید ہوئے ہیں ۔ 14 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ 5 افراد کی تلاش جاری ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے نزدیک حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون سمیت 19 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرائیور سمیت  14 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ 5 افراد کی تلاش جاری ہے ۔  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے نہر میں گرنے والی ٹرین کے ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے جوان بھرپور حصہ لے رہے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے حادثہ پل ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے 14 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں عامر جدون کی اہلیہ اور دو بچے بھی جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایس ایس جی کے غوظہخور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اب تک 85 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی کے مطابق شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون ، ان کی اہلیہ ، دو بیٹے ، کیپٹن عادل ، کرنل راشد ،میجر عادل ، لیفٹیننٹ کاشف ، لیفٹیننٹ عباس ، لانس نائیک ظفر ، کانسٹیبل اسلم ، ڈرائیور ریاض ، دھوبی ارشد ، سینٹری ورکر سلیم  شامل ہیں ۔