ال??شن م?? 35ن??? بل??71پن?چرلگائ? گئ?،ج?انگ?ر تر?ن

220

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ 35 پنکچر کی معافی نہیں مانگیں گے ۔ عارف علوی کا بیان ان کا ذاتی موقف ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ الیکشن 2013 میں 35 پنکچر نہیں بلکہ 71 لگائے گئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے خاص حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز چھپائے گئے ۔ 2013 آر اوز کے انتخابات تھے ۔

جہانگیر ترین نے  مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وکیل کہتے ہیں کہ فارم 15 سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس کہنے کو مزید کچھ بھی نہیں انہوں نے کہا کہ عارف علوی کا بیان ان کا ذاتی موقف ہے ۔ 35 پنکچرز کے حوالے سے معافی نہیں مانگیں گے ۔