سند? ح?ومت ?? ?رپشن ن?عام آدم? س? ج?ن? ?احق چ??ن ل?ا ??، معراج ال?د?? صد?ق?

307

 ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ کے حکمرانوں کی کرپشن نے عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ کراچی میں سخت گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ڈیڈھ ہزار کے قریب انسانی جانوں کا نقصان قومی سانحہ اور حکومتی بے حسی کا عملی ثبوت ہے۔

 جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے عوام آج تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ روٹی  کپڑااورمکان،عزت،تعلیم صحت اورامن اب ایک خواب بن چکے ہیں۔ سندھ میں بدترین سرمایہ دارانہ معاشرہ قائم کردیا گیا ہے جوسہولت خرید سکتاہے وہی فائدہ اٹھاسکتاہے۔ انکاکہنا تھا کہ سندھ کا کوئی ایسا محکمہ نہیں بچا جو کرپشن کے ناسور سے محفوظ ہو۔

 معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ حکمران اپنی اصلاح کرنے کی بجائے کرپٹ افسران کو بچانے کیلئے نیب اور ایف آئی اے کی کاروائی سے بچنے کیلئے راستے تلاش کررہے ہیں۔ کئی وزرا تو گرفتاری سے بچنے کیلئے قبل از وقت عدالتوں سے ضمانتیں کراچکے ہیں۔ کرپشن کی وجہ سے خود پیپلزپارٹی کا کارکن مایوس ہوکر پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  پرامن، کرپشن سے پاک اور اسلامی وخوشحال پاکستان کیلئے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔

 ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہا کہ کراچی میں قدرتی آفت اپنی جگہ مگر جو کام حکومت واداروں کو کرنا چاہئے تھا وہ کرنے میں ناکام رہے،وفاق صوبہ اور کے الیکٹرک ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے کی بجائے اپنا احتساب اور آئندہ اس طرح کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات ومنصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ دینی تہواروں پر چیزیں سستی کرکے ہر فرد کو خوشیاں سمیٹنے کا موقع فراہم کرتے ہیں مگر یہاں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں روز مرہ کے اشیائے خورونوش سے لیکر قبروں تک کی قیمت مہنگی کردی جاتی ہے۔

جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کے ہمراہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عظیم بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا موجود تھے۔