گوجرانوال? ?ر?ن حادث? پر س?ن??ر سراج الحق ?ا اظ?ار افسوس

311

 سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے گوجرانوالہ کے قریب ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں گوجرانوالہ ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اٰظہار کیاہے۔

 واضح رہے گوجرانولہ کے قریب پل کے ٹوٹنے سے ٹرین نہر میں جاگری ہے جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون سمیت 12 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون ، ان کی اہلیہ ، دو بیٹے ، کرنل راشد ، لیفٹیننٹ کاشف ، لانس نائیک ظفر اور کانسٹیبل اسلم  شامل ہیں ۔