کراچی کوبجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کی ایکسٹراہائی ٹینشن کیبل میں فنی خرابی کے باعث کئی علاقوں میں گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
کے الیکٹرک کے نظام میں فنی خرابی کے باعث کئی علاقوں سے بجلی غائب ہے ۔نظام میں تکنیکی خرابی صبح 7بجے ہوئی جس سے فیڈربی ایریا، ناظم آباد، گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ منظور کالونی ،ڈیفنس اور محمودآباد میں بھی کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کا عملہ متاثرہ علاقوں میں فنی خرابی کو دورکرنے میں مصروف ہے تاہم بجلی بحالی کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔