?راچ?:بلاول ب??و زردار? ?? ز?رصدارت پ?پلزپار?? ?? ارا??ن ?ا اجلاس

361

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی پنجاب کے اراکین کا اجلاس ہوا ۔

کراچی بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی ۔ اجلاس میں منظور وٹو نے بلاول بھٹو کو پیپلزپارٹی پنجاب کے تنظیمی امور سے آگاہ کیا ۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے راجہ پرویز اشرف ، منظور وٹو ، قمر الزمان کائرہ ، شیری رحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پنجاب کے تمام حلقوں کا دورہ کریں گے اور ناراض کارکنوں کو منائیں گے ۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی پنجاب کےبعض رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنےسےمتعلق گفتگو کی گئی