زبردست? فطر? جمع ?رن?وال? ا?م ??وا?م ??16?ار?نان گرفتار

227

کراچی کے علاقے رضویہ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے عوام سے زبردستی فطرہ جمع کرنے کے الزام میں ایم کیوایم کے 16کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے 16 سیاسی کارکنان کو گرفتار کیا جو زبردستی علاقے میں فطرانہ جمع کر رہے تھے۔ کارکنان کے قبضے سے فطرانہ کی ایک ہزار پرچیاں اور 31 ہزار 500 روپے بھی برآمد ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ رینجرز گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرے گی۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کو زبردستی فطرہ جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام سے درخواست ہے کہ کوئی زبردستی فطرہ جمع کرے تو اس کی اطلاع 1101پر دیں۔