?ر?ن حادث? تخر?ب ?ار? ?ا نت?ج? ?و س?تا ??، چ?ف آپر??نگ آف?سرر?لو?

251

چیف آپریٹنگ آفیسرریلوے عابد محمود خان کا کہنا ہے جائے حادثہ سے ایک گھنٹہ قبل پاکستان ایکسپریس پوری رفتار سے گزری تھی تاہم ٹرین حادثہ تخریب کاری کا نتیجہ ہو سکتا ہے ۔

میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ چیف آپریٹنگ آفیسرعابد محمود خان کا کہنا تھا چھنانواں کے قریب ریلوے پل کی حالت درست تھی ، جائے حادثہ سے ایک گھنٹہ قبل پاکستان ایکسپریس پوری رفتار سے گزری تھی ۔ ان کا کہنا تھا متاثرہ ٹرین کےڈرائیور نےبھی بتایاکہ اس نےزوردارجھٹکا محسوس کیا تھا ۔

عابد محمود خان کا کہنا تھا مسافروں کو نکالنے کے بعد بوگیاں اور انجن نہر سے نکالے جائیں گے، بوگیوں الگ کرنے سے بوگیوں کا پانی سے باہر حصہ بھی اندر گر جائے گا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر ریلوے کا کہنا تھا دونوں ریلیف ٹرینیں حادثےکی جگہ کےقریب پہنچ گئیں ہیں ، مسافروں کو نکالنے کے بعد بوگیاں اور انجن نہر سے نکالا جائےگا، نہر میں پانی کم ہونے سے ریسکیو آپریشن میں تیزی آگئی ہے ۔