وزیراعظم میاں نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم سےاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ملاقات کی جس میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور متعلقہ اموار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن،سیکیورٹی، ڈیولپمنٹ کیلیے پاکستان کی آوازاقوام متحدہ میں سنائی دینی چاہیے جب کہ ملیحہ لودھی کو ہدایت کی کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کےکردار کومزیدموثربنایاجائے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وزیراعظم پاکستان کی خارجہ پالیسی اورقومی ترجیحات پر خطاب کریں گے۔