وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے اسکولوں کا تحفظ مستقبل میں دہشت گردی سے نجات کا سبب بنے گا، ملکی ترقی کے لیےتعلیم میرے خواب کی کنجی ہے۔
معروف اخبار عرب نیوز میں چھپنے والے مضمون میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے اسکولوں کو دہشتگردوں کا ہدف ہر گز نہیں بننے دیں گے ، پشاور اسکول پر حملے کے بعد جو عزم کیا اس پر قائم ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے بدقسمتی سے دہشتگرد اور انتہا پسند اسکولوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے مضمون میں لکھا ہے ہم تمام بچیوں تک تعلیم کی رسائی یقینی بنائیں گے ، تعلیم اور بچوں کو معمولی خطرہ بھی برداشت نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم تمام بچوں خصوصا ًبچیوں تک تعلیم کی رسائی یقینی بنائیں گے کیونکہ تعلیم ملکی ترقی کے میرے خواب کی کنجی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا لکھنا ہے کہ حکومتی اقدامات اور پالیسیاں تعلیم کے فروغ کا سبب بنیں گی، تعلیم کے میدان میں اکیلے اہداف حاصل نہیں کر سکتے،عالمی برادری تعاون کرے، ملک میں بچوں کے اسکول چھوڑنے کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔