رحمان مل? ?و ناا?ل قرار د?ن? ??لئ? سپر?م ?ور? م?? درخواست دائر

232

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر رحمان ملک کو نااہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔

رحمان ملک کے خلاف محمد اختر نقوی نامی شخص نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے رحمان ملک نادہندہ ہیں جب کہ عدالت عظمیٰ بھی قرار دے چکی ہے کہ رحمان ملک صادق اور امین نہیں اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ رحمان ملک نے 2008ء سے 2012ء تک بطور سینیٹر لی گئی مراعات واپس نہیں کیں لہذا انھیں سینیٹ اجلاس میں شرکت سے بھی روکا جائے۔