خ?برپختونخوا بلد?ات? انتخابات ??لئ? ر? پولنگ رو?ن? ?ا ح?م

262

پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کے بعض پولنگ اسٹیشنز پر5جولائی کوہونے والے دوبارہ بلدیاتی انتخابات کوروک دیا۔

عدالت عالیہ میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی زاہد درانی نے دوبارہ انتخابات پر حکم امتناعی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے ری پولنگ رکوانے کی استدعا کی گئی تھی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مظہرعالم اور جسٹس ارشاد قیصر نے درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد 5جولائی کو ہونے والی ری پولنگ کو روکنے کے احکامات جاری کردیے۔