پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیر رہنما فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی کی نائب صدر پنجاب کے عہدہ سے دستبرادار ہوگئی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو چاہیئے اب وہ اپنی لیے نئے ٹیم منتخب کریں۔ انکا کہنا تھا کہ عہدے سے استعفیٰ اس لئے دیا تاکہ نئے لوگوں کو پارٹی کی قیادت مل سکے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ پارٹی کے ارکان حکومت میں موجود ہونے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں بھی موجود ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پی پی پی صرف سندھ حکومت بچانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کوئی (ن)لیگ کی ذیلی تنظیم نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کےعہدیدارسوچیں لیں کہ وہ صرف سندھ کی سیاست کرنا چاہتے ہیں یا پارٹی کی جبکہ اپوزیشن اگرحکومت کو کندھا دے تو وہ اپنی قبر کھودتی ہے۔