?ونان? وز?ر اعظم ?? عوام س? عارض? طور پر آئ? مش?لات برداشت ?رن? ?? درخواست

216

یونانی وزیر اعظم الکیسس سپراس نے عوام سے قومی اتحاد کی خاطر عارضی طور پر مشکلات برداشت کرنے کی درخواست کی ہے۔

یونان کے وزیر اعظم الکیسس سپراس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ریفرنڈم کا نتیجہ بین الاقوامی اداروں کی شرائط کے خلاف آیا تو انہیں یقین ہے کہ ان اداروں کے ساتھ 48 گھنٹوں کے دوران معاملات طے پا جائیں گے۔ وزیر اعظم نے اپنے سیاسی مستقبل کو اس ریفرنڈم کے نتائج کے ساتھ مشروط کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یونان میں اتوار کو آئی ایم ایف، یورپی مرکزی بینک اور یورپی کمیشن کی شرائط پر امدادی پیکج میں توسیع کے حوالے سے ریفرنڈم منعقد ہو گا۔