کراچی کی انسدداد دہشت گردی کی عدالت نے جبری فطرہ جمع کرنے والے ایم کیوایم کے 9کارکنان کو 90روز کے لیے ریمانڈپر رینجرز کے حوالے کردیا۔
گزشتہ روز رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم گلبہار سیکٹر کے16کارکنوں کو عوام سے زبردستی فطرہ اور زکوۃٰ جمع کرنے کے الزام میں رضویہ سے گرفتار کیا تھا جب کہ ملزمان کے قبضے سے فطرے اور زکوۃٰ کی پرچیاں بھی برآمد ہوئی تھیں۔
جمعہ کے روز رینجرزنے 9ملزمان کو سخت سیکورٹی میں انسدا دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔رینجرز لاء افسر کا موقف سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کو90روزہ ریمانڈپر رینجرز کی تحویل میں دینے کے احکامات جاری کردیے۔