پالے کیلی ٹیسٹ کا پہلا دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا۔ سری لنکا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر272 رنز اسکور کیے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ سریز کے آخری میچ کا پہلے دن کے کھیل میں سری لنکن ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بہتر رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے ڈیمتھ کرونارتھنے 130 رنز اسکور کر کے سب سے نمایا رہے جبکہ اپل تھرنگا 46 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں یاسر شاہ نے حاصل کی جنہوں نے سری لنکا کے 4 کھیلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ راحت علی 2 اور اظہر علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔