پ? ?? آئ? ?? صوبائ? ح?ومت ?? خلاف مقدم? ?? درخواست مسترد

183

مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی حکومت کے خلاف مقدمے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں تحریک انصاف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کراچی شہر اور سندھ بھر میں گرمی کے باعث ہونے والی اموات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو بروقت گرمی اور لو سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے درخواست عمران اسماعیل نے جمع کروائی تھی جس میں عدالت سے وزیراعلیٰ سندھ، وزیربلدیات سمیت دیگرکیخلاف مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی گئی تھی تاہم 3 جولائی جمعہ کے روزعدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں شہر قائد میں شدید گرمی اور لو کے باعث 2000 سے زائد اموات ہوئی جس کا ذمہ دارتحریک انصاف نے صوبائی حکومت کوٹھہراتے ہوئے مقدمہ درج کرا نے کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ دنوں گرمی سے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہلاک ہوجانے والے افراد کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو قرار دیتے ہوئے مقامی عدالت میں سندھ حکومت کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔