اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاسی بیان اورآرٹیکل 62،63میں فرق نہیں ، سچ نہ بولنےوالے شخص پرآرٹیکل62،63 لاگوہوناچاہیے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے “35پنکچر”سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جھوٹ بولنے والے رہنماکی کیا ساکھ ر ہ جاتی ہے ، سیاسی بیان اورآرٹیکل 63،62 میں فرق نہیں اس لیے سچ نہ بولنےوالے شخص پرآرٹیکل62،63 لاگو ہوناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کےاستعفوں کی انفرادی طورپرتصدیق نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے استعفے منظور نہیں ہوسکے۔
ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کےخلاف کبھی ایسی زبان استعمال نہیں کی کہ نظریں جھکاناپڑیں، پی ٹی آئی ارکان کےایوان میں آنےکےبعدتنخواہ روکنےکاجوازنہیں تھا، عمران خان اسپتال کو پیسانہ دیں اسمبلی کوواپس کریں،یہ عوام کاپیساہے۔