امر??? ح?ام ?? شام م?? داعش ?? ا?? اور ?مان?ر ?? ?لا?ت ?? تصد?ق

290

امریکی حکام نے شام میں داعش کے ایک اور اہم کمانڈر طارق الحضری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طارق الحضری کی ہلاکت سولہ جون کو ہوئی تھی اور وہ شامی صوبے الحسکہ میں اتحادی افواج کی بمباری میں مارا گیا ہے۔ امریکا نے طارق الحضری کے سر کی قیمت تین ملین ڈالر رکھی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ڈیڑھ ہفتہ قبل ہی طارق الحضری کا بھائی علی الحضری بھی عراقی شہر موصل میں کی جانے والی ایک کارروائی میں ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دونوں بھائیوں کا تعلق تیونس سے تھا۔