غاز? عبدالرش?د قتل ??س، پرو?زمشرف ن? ناقابل ضمانت وارن? گرفتار? ??اجراء ?وچ?لنج ?رد?ا

159

پرویز مشرف نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں ماتحت عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراءکو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی خصوصی عدالت کی ہدایت پر بننے والے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں سفر کرنے سے منع کیا اور اسی بنیاد پر خصوصی عدالت نے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کاحکم دیا گیاہے لہٰذا 19 جون کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کو مذکورہ مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے۔

واضح رہے قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے 19 جون کو پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔