الطاف حس?ن برطانو? خف?? ا?جنس? ?? م?مان ??? ، را ?? سابق سربرا? ?ا دعو??

214

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے دعویٰ کیا ہے کہ الطاف حسین برطانوی خفیہ ایجنسی کے مہمان ہیں ۔ را سے الطاف حسین کو فنڈنگ کے سوال کو دلت گول کر گئے ۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کا کہنا ہے متحدہ کے قائد الطاف حسین برطانیہ میں برطانوی خفیہ ایجنسی کے مہمان ہیں ۔ را سے فنڈنگ کے سوال پر اے ایس دلت کا کہنا تھا مجھے را کو چھوڑے ہوئے گیارہ سال ہو گئے ہیں اس کا صحیح جواب برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 سے سکتی ہے ۔

اے ایس دلت نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیری مجاہدین ، سیاست دانوں اور رہنماؤں کو پیسے دیتی رہی تاکہ وہ عوام کو بھارت کی حمایت پر راغب کر سکیں ۔ گجرات فسادات کے بعد واجپائی نے غلطی کا اعتراف کیا ۔ انتخابات کے بعد واجپائی نے فاروق عبداللہ کو نائب صدر بنانے کا وعدہ پورا نہیں کیا ۔