قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے قومی ٹیم کی ورلڈ ہاکی لیگ میں مایوس کن کارکردگی پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔
بیلجیئم میں ہونے والے ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اصلاح الدین کا کہنا تھا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی گوکہ کوچ شہناز شیخ نے کھلاڑیوں پر بھرپور محنت کی ۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا میں نے ہمیشہ میرٹ پر ٹیم کو منتخب کیا ، افسوس ہے ہم ہدف حاصل نہ کر سکے ۔ ان کا کہنا تھا ہمیشہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا ۔