پنجاب ر?نجرز?ا ?رون ??س??نگ ?? دوران گر ?ر تبا?

280

پنجاب رینجرز کا تجرباتی ڈرون ٹیسٹینگ کے دوران زمین پرگرکرتباہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تجرباتی ڈرون ناروال کی تحصیل شکرگڑھ میں اس وقت گرکر تباہ ہوا جب اس کو استعمال کرنے کا تجربہ پنجاب رینجرز کی جانب سے کیا جا رہا تھا۔ ڈرون کے گرنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرکے ڈرون کے ملبے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ڈرون کے گرنے کی اطلاع پریہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ پاکستان کی حدود میں بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا ہے تاہم پنجاب رینجرز کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی ہے۔ رینجرز کی جانب سے ڈرون گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔