?ر?ن حادث? ، ج? آئ? ?? ?? دوسر? دن تحق?قات? رپور? ت?ار

392

گوجرانوالہ ٹرین حادثے پر بننے والی جے آئی ٹی نے دوسرے دن کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی ، رپورٹ کے مطابق حادثے سے قبل ٹرین 65 کلو فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی ۔

گوجرانوالہ ٹرین حادثے پر بننے والی مشترکہ جے آئی ٹی نے دوسرے دن کی تحقیقات رپورٹ مکمل کر لی ۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹرین نارمل اسپیڈ کے حوالے سے ان فٹ تھا اور ٹرین ڈرائیور مقررہ اسپیڈ سے لاعلم تھا ۔

رپورٹ کے مطابق ٹریک اور خستہ حال پل بھی حادثے کا سبب بنا ۔ ریلوے ریکارڈ کے مطابق حادثے کی جگہ ٹرین کی اسپیڈ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر تھی جبکہ حادثے سے قبل ٹرین کی اسپیڈ 65 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی ۔ تاہم تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے حادثے کی بنیادی وجہ اوور اسپیڈنگ نہیں تھی ۔

جے آئی ٹی کی تحقیقات رپورٹ کے مطابق ٹریک کے نٹ بولٹ بھی ڈھیلے تھے اور ٹریک کی تین فش پلیٹس بھی اکھڑی ہوئی تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے حادثے سے بچنے کے لئے ایمرجنسی بریک کا بھی استعمال کیا ۔

رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ سے پاک فوج کی فرانزک کی ماہرین ٹیم نے انجن ، ٹرین اور متاثرہ بوگیوں کے نمونے حاصل کیئے ، تحقیقات ٹیم نے بچ جانے والے اسسٹنٹ ڈرائیور اور فوجی جوان کے بیانات بھی قلم بند کیئے۔